فی امان اللہ حاجیو! ۔ تصاویر
Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
دو سال قبل منیٰ کے تلخ اور ناقابل فراموش سانحے کے بعد اب اس سال ایرانی عوام حج پر مشرف ہوں گے۔
سنہ ۲۰۱۵ میں حج کے موقع پر آل سعود کی خباثت اور بد انتظامیوں کے نتیجے میں پیش آنے والے ’’منیٰ سانحہ‘‘ کے بعد اس سال ایرانی عوام کو حج پر مشرف ہونے کا موقع ملا جس کے بعد حاجیوں کا پہلا کاروان ایران سے سعودی عرب کی جانب روانہ ہوا۔منی سانحے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چھے ہزار سے زائد حاجی جاں بحق ہوئے جن میں قریب ساڑھے چار سو حاجی ایرانی تھے۔مگر اب تک سعودی حکام نے کسی قسم کی پشیمانی کا اظہار تک نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نے ایران کی شرطیں ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے سبب،کوئی ایرانی شہری گزشتہ برس حج پر نہیں گیا۔