Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران دشمنوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےگا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےگا

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوری نطام نے اگرچہ پورے وقار کے ساتھ اپنی خود مختاری کے لئے بڑی قیمت ادا کی ہے اور کررہا ہے لیکن وہ کبھی بھی دشمنوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور گوشہ نشینی کو تحمل نہیں کرے گا - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو اپنے دوسرے دور کے عہدہ صدارت کے لئے رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے کی گئی توثیق کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ایران دشمنوں اور بدخواہوں کی اس خواہش کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا کہ ایران عالمی تعلقات کے میدان میں سرگرمی کا مظاہرہ نہ کرے - صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدہ بین الاقوامی سطح پر تعمیری اور موثر تعاون کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیک نیتی کی علامت ہے کہا کہ ایران اس وقت ماضی سے زیادہ خود اعتمادی کے ساتھ اور اس قوم کی حمایت سے جس نے انیس مئی کے الیکشن میں شاندار کارنامہ رقم کیا آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے دنیا کے ساتھ موثر اور تعمیری تعاون کرے گا - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوری نظام عوام کے ووٹوں اور آرا پر استوار ہے، کہا ہے کہ عوام کی موجودگی اس بات کا باعث بنتی ہے کہ اسلامی جمہوری نظام کی راہ میں مشکلات حائل نہ ہوں -

ٹیگس