حلف برداری میں شرکت کیلئےغیرملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری
صدرمملکت حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے غیرملکی مہمانوں کی ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے رہنما اور غیرملکی وفود کی ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے.
زمبابوے کے صدررابرٹ موگابے ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آج جمعہ کے روزتہران پہنچ گئے.
عيسائی فرقے كھيتھولک كے پيشوا پوپ فرانسس كے خصوصي نمائندے آلبرٹو ارٹگا مارٹين بھی تہران پہنچ گئے ہيں. جبکہ
بیلاروس کی کونسل آف نیشنل اسمبلی (سینیٹ) کے چیئرمین میخائل میس نیکووچ نے ایران کو ایک طاقتور، دوست اور تہذیب یافتہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر فخر ہے.
اس سے قبل جمعرات کے روز بھی مختلف ممالک کے رہنما اور اعلی حکام وفود کی صورت میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے.
نمیبیا کے وزیر اصلاحات اراضی یوتونی نوجوما کی قیادت میں ایک سفارتی وفد، تنزانیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکرجاب ایندگای، براعظم افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم برناباس سیبسوسو ڈلمینی اور مڈغاسکر کی پارلیمنٹ کے صدرجین مکس راکوتو مامجی ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے کل جمعرات کوتہران پہنچ گئے.
واضح رہے کہ کل5 اگست کو دارالحکومت تہران میں قائم پارلیمنٹ کی ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹر حسن روحانی اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔
ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں 8 ملکوں کے صدور اور 19 ممالک کے اسپیکر شرکت کریں گے.
8 صدور اور 19 اسپیکروں کے علاوہ، 9 نائب صدور اور وزیراعظم، 7 نائب اسپیکر، 11 ملکوں کے وزرائے خارجہ اور 35 ممالک کے خصوصی ایلچی اس تقریب میں شرکت کریں گے.