تقریب حلف برداری میں عالمی رہنماؤں کی آمد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مختلف ملکوں کے اعلی سطحی وفود تہران پہنچ چکے ہیں جبکہ عالمی رہنماؤں کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، اسپین کی سینیٹ کے چیئرمین ، سوئیڈن کے وزیرخارجہ کے خصوصی ایلچی، بوسنیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جمہوریہ چیک کے ڈپٹی اسپیکر، سینیگال کے وزیرثقافت ، قرقیزستان کے وزیرخارجہ اور دیگر ملکوں کے اعلی سطحی وفود بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں- اس سے پہلے جمعے کی صبح دنیا کے کئی دیگر ملکوں کے اعلی رہنما منجملہ رابرٹ موگابہ ، لسوتو کے بادشاہ لیٹسی سوم، گھانا کے نائب صدر باوومیا اور ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر امین مولیا تہران پہنچے ہیں - پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی بھی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ چکے ہیں- مولداویہ کے صدر ایگورڈوڈان ، ایران برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ ریچرڈ بیکن، ایران پرتگال پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ فونسکا سیلوا، سیرالئون کی پارلیمنٹ کے اکثریتی دھڑے کے سربراہ حسن شریف، ساؤٹوم اور پرنسپے کے وزیرخارجہ اوربینو گونزالس اور ہنگری کے نائب وزیر خارجہ سیلوسٹر بش ، سورینام کے صدر کے نمائندے انورلعل محمد گینے بیساؤ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈمبا فاڈیگا ، اور حکومت لیتھوانیا کے نمائندے اڈریوس بروزگا جمعرات کی شام ہی تہران پہنچ چکے تھے - جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر چانک سی کیون ، آئیرلینڈ کے نائب صدر کینر اورایلی ، نائیجر کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر یحی عمر بھی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پنہچ چکے ہیں-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری سنیچر کو پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی - ڈاکٹرحسن روحانی ، اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس مئی دوہزار سترہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیئیس ملین سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے