Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور زیمبابوے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور زیمبابوے کے وزرائے خارجہ نے اہم علاقا‏ئی اور عالمی مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس پر بھی بات چیت کی

زیمبابوے کے وزیرخارجہ نے جو اپنے ملک کے صدر رابرٹ موگابہ کے ہمراہ ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں جمعے کی شام  ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی - اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے طریقوں اور علاقائی مسائل نیز مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بارے میں بات چیت ہوئی - دونوں ملکوں کے وزرائےخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا

 

ٹیگس