Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران یورپ تعلقات کے فروغ کا مناسب ماحول فراہم

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد، ایران اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے مناسب ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

 ہسپانوی سینیٹ کے چیئرمین پیئر گارسیا اسکودیرو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے ایران اور اسپین کے درمیان تعلقات کو قدیم اور دوستانہ قرار دیا۔
صدر نے کہا کہ یورپی یونین نے جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود، یورپی یونین جامع ایٹمی معاہدے کو محفوظ رکھنے میں  قابل قبول کرداد ادا کر رہی ہے۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے نے تہران کے ساتھ دوست ممالک کے تعلقات کے فروغ کا راستہ ہموار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسپین کو اپنے دوستانہ تعلقات کے تناظر میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے جامع ایٹمی معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
 صدر ایران نے مزید کہا کہ تہران اور میڈرڈ کے درمیان صنعت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور اسپین کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی بے پناہ گنجائش پائی جاتی ہے۔
 اسپین کے چیئرمین سینیٹ پیئرگارسیا اسکودیرو نے اس ملاقات میں کہا کہ اسپین اور یورپی یونین ایران کے ساتھ تعاون کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔

ٹیگس