آیت اللہ ہاشمی شاہرودی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مقرر
Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ا ی نے ایک حکم نامے میں آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کو پانچ برسوں کے لئے تشخیص مصلت نظام کونسل کا سربراہ مقررکیا ہے
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی ایک مرجع تقلید ہونے کے ساتھ ہی ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے فقھا میں سے ہیں - رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انیس سو چورانوے میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو ایران کی تشخیص مصلت نظام کونسل کا رکن مقرر کیا تھا - وہ دس برسوں تک ایران کی عدلیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں- رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے حکم نامے میں محسن رضائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا ہے-