ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور قطرکے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے ایران - قطر تعلقات کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
محمد جواد ظریف اور شیخ محمد آل ثانی نے خطے کی حالیہ تبدیلیوں اور عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ قطرکی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ ایران میں تعینات قطری سفیر جو بہت عرصے سے وطن واپس آگئے تھے، ان کو دوبارہ ایران بھیجا جائے گا۔