Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد اور غیرانسانی برتا‎ؤ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی مسلم آبادی کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت کو میانمار میں مسلمانوں کے حقوق نظر انداز کیے جانے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس صورتحال پر اپنی سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومت میانمار پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے حقیقت پسندانہ پالیسیاں اپنائے اور ملک میں امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے لازمی اقدامات انجام دے -

ٹیگس