Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد پر ایران کو تشویش

ایران کے وزیر خارجہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے قومی و نسلی تصفیے کو روکنے کے لئے مزید بین الاقوامی اقدامات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو آگے آنا چاہیے۔
میانمار کے مسلم آبادی والے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کا نیا سلسلہ جمعےسے شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے۔
فوج کے حملوں میں اب تک سو سے زیادہ روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صوبہ راخین میں گذشتہ جولائی سے فوج کی تعداد بڑھنے اور مسلمانوں کی سرکوبی تیز ہونے کے بعد ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش فرار کرنے پرمجبور ہوئے ہیں۔
صوبہ راخین میں دوہزار بارہ سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے حملے جاری ہیں۔
ان حملوں میں اب تک سیکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر دربدر ہونے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس