Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پاکستان اورنیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان،پ اکستان اور نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور ہلاکتوں پر ان ممالک کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہندوستان،پاکستان اور نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے ان ممالک کے عوام  اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان،پاکستان اور نیپال میں آنے والے  تباہ کن سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ان ممالک کو کافی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

ٹیگس