روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی اشیا روانگی کے لیے تیار
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے انسان دوستانہ امداد فوری طور پر روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی کا کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی کی خصوصی ہدایت پر میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کےلیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانگی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کھیپ کی روانگی کے لیے ایران کی وزارت خارجہ اور عالمی ریڈکراس سوسائٹی کے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں تک امداد پہنچانے کے لیے حکومت میانمار کی اجازت درکار ہے جس کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں اور اجازت ملتے ہی امدادی سامان روانہ کردیا جائےگا۔میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی تیار کردہ امدادی کھیپ میں، کھانے پینے کی اشیا، دوائیں، طبی سامان ، کمبل، خیمے اور کپڑے شامل ہیں۔