Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی انتظامیہ کی سخت پالیسی، ویزوں کی منسوخی میں غیر معمولی اضافہ

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں برس پچاسی ہزار غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مجموعی اعداد و شمار سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق، منسوخ کیے گئے ویزوں میں سے آٹھ ہزار سے زیادہ بین الاقوامی طلباء کے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے سی این این سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ الکحل کے زیر اثر ڈرائیونگ، پرتشدد حملے اور چوری جیسے جرائم "تقریباً نصف ویزوں کی منسوخی" کی وجہ رہے ہیں تاہم، بقیہ نصف ویزوں کی منسوخی کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے کے شبہے میں افراد کو بھی نشانہ بنایا اور بعض کے ویزے یہودی دشمنی یا دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کے تحت منسوخ کئے گئے۔

 

بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کا جشن منانے والے افراد کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں، ویزا حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے لئے شرایط کو بڑھا دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس