Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • کیا ٹرمپ یوکرین کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں؟

مغربی ذرائع کے مطابق یوکرائن امن مذاکرات میں کیف اور یورپ کی سست روی سے دلبرداشتہ ہوکر صدر ٹرمپ امن کے عمل سے نکلنے پر غور کررہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکراین میں جاری صلح مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہیں اور مذاکرات کے عمل سے باہر نکلنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں یورپی ممالک کو بحران کے ذمہ دار کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکراین نے مشرقی علاقوں میں اپنے بعض اہم اور اسٹریٹجک حصے کھو دیے ہیں، جس کی بنیادی وجہ وہاں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات اور دفاعی حدود کی کمزوری ہے۔

اس سے قبل فائننشیل ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ٹرمپ امید رکھتے ہیں کہ یوکراین میں اس ماہ کے آخر تک امن معاہدہ طے پاجائے گا۔

ٹیگس