تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں رابطہ متوقع
پاکستان تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی جس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی سمیت سیاسی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروانا ہو گی۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔