Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں خواتین کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

دہلی میں خواتین نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی یوم انسانی حقوق کی مناسبت سے دہلی کے جنتر منتر پر خواتین کی مختلف تنظیموں کی اپیل پر فلسطین کی حمایت میں دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق جنتر منتر پر خواتین کے احتجاجی مظاہرے میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرہ کرنے والی خواتین نے جنگ بندی کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کی جارحت کا سلسلہ جاری رہنے اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی کی سخت مذمت کی ۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خاتون مظاہرین نے اسی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے میں امریکا اور دیگر مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا گیا کہ غاصب صیہونی حکومت کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی فوری طور پر بند کی جائے ۔

 

ٹیگس