غزہ میں خیمہ بستیوں کے حالات تشویشناک، ترجمان سول ڈیفنس کی وارننگ
غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان نے خیمہ بستیوں میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے آئندہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پٹی میں فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آنے والا وقت انتہائی خطرات سے دوچار ہوگا اور نئی موسمی تبدیلیوں سے پناہ گزینوں کو نقصان پہنچنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ کو سخت و دشوار حالات کا سامنا ہے" کہا کہ عالمی برادری پر ضروری ہے کہ جن حالات میں غزہ کے عوام اور پناہ گزیں زندگی بسر کر رہے ہيں ان کو امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
غزہ پٹی میں حماس کے میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بارشوں سے تقریباً بائیس ہزارخیموں میں پانی بھر گیا ہے جس سے دو لاکھ اٹھاسی ہزار سے زیادہ فلسطینی خاندان سردی اور بارش میں کسی سہولت یا پناہ کے بغیر زندگی گذار رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں شدید بارش اور ان بارشوں کی وجہ سے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کے تباہ ہونے سے اب تک ساڑھے تین ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
غزہ میں حماس کے میڈیا دفتر کے سربراہ نے صیہونی قابض حکومت کو خطے میں انسانی تباہی میں اضافے کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس غاصب حکومت سے انسانی ہمدردی کے اصولوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے غزہ کے بحران کے نئے پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے مصائب و مشکلات میں اضافہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر جنگ بندی معاہدے کے اپنے وعدوں سے مکر رہی ہے۔
الثوابتہ نے مزید کہا کہ ہم قابض حکومت کو انسانی المیے میں شدت کا مکمل ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ "اسرائیل" کو انسانی ہمدردی کے اصولوں کی مکمل پابندی پر مجبور کریں۔
اس سے قبل تحریک حماس نے ایک بیان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں غزہ کے پناہ گزینوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کے خیموں کے پانیوں میں ڈوب جانے اور فلسطینیوں کے مختصر بچے ہوئے سامانوں کی تباہی کے باعث ہزاروں خاندان بے آسرا ہوگئے ہیں، اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے امداد کی ترسیل اور خیمہ بستیوں کی فوری ضرورت کو دوگنا کردیا ہے۔