Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • حکومت میانمار اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کی پیشکش

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم نے اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں

ہمارے نمائندے کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اسلامی تعاون تنطیم اور دنیا کے تمام اصلاح پسند، روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے میانمار کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کی خاموشی کے درمیان انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں، جس بھیانک طریقے سے مسلمانوں کا قتل کیا جا رہا ہے اس کا تصور بھی ممکن نہیں۔
تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام بند کرانے نیز قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے تجویز پیش کی کہ عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم حکومت میانمار اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے تاکہ میانمار کے تمام شہریوں کو انصاف اور برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوسکیں۔

ٹیگس