Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی سے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  سید علی خامنہ ای سے آج بدھ کے روز تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی اہم امور پر روشنی ڈالی۔

اس ملاقات کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 14 اگست کو اپنے ایک حکم کے تحت آیت اللہ حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کو نئے چیئرمین اور محسن رضایی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیاتھا.

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کے بعد آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی اس کونسل کے عبوری چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔

 

ٹیگس