Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر (ع)منایا جائے گا

حضرت علی اصغر کے نام سے موسوم عالمی اسمبلی کے سربراہ نے کہا ہے کہ محرم کے پہلے جمعے کو ایران اور دنیا کے اکتالیس ممالک میں عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے

کربلا کے شیرخوار ششماہے حضرت علی اصغر علیہ السلام سے موسوم عالمی اسمبلی کے سربراہ داؤد منافی پور نےایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بائیس ستمبر مطابق یکم محرم الحرام  بروز جمعہ ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر(ع) منایا جائےگا- حضرت علی اصغر(ع)  سے موسوم عالمی اسمبلی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس مناسبت سے دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم  علی اصغر کی مناسبت سے شیرخوار بچوں کو پہنانے کے لئے سفید اور سبز رنگ کے تقریبا ایک لاکھ جوڑے لباس بھیجے جارہے ہیں - داؤد منافی پور نے کہا کہ  علی اصغر عالمی اسمبلی نے دنیا کی آٹھ زبانوں عربی ، اردو، انگریزی، روسی ، آذری ، ترکی استانبولی ، سواحلی ، نائیجیرین اور تنزانیاکی سواحلی زبانوں میں نذرنامے کے ترجمے کرائے ہیں جو حسینی شیرخواروں کی ماؤں کو دیئے جائیں گے-

ٹیگس