Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات

آسٹریلیا اور چین کے وزرائے خارجہ نے جمعرات اور جمعےکی درمیانی رات نیویارک میں ایران کے وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ایٹمی معاہدے، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی-

ایران کے وزیرخارجہ نے جمعرات اور جمعےکی درمیانی رات آسٹریلیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات کی - اس ملاقات میں بھی آسٹریلیا اور ایران کے وزرائے خارجہ نے سفارتی قونصل خانے کے شعبے، ایٹمی معاہدے اور اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔

جمعرات کو ایران کے وزیرخارجہ نےالجزائر، بیلاروس اورناروے کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

 

ٹیگس