ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغازصدرمملکت کی جانب سے گھنٹی بجانے کے ساتھ ہی ہو گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال (1396-97 ہجری شمسی) کا آغاز آج بروز ہفتہ سے ہوا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں واقع لاکھوں اسکولوں اور کالجوں میں پہلے دن کی گھنٹی بج گئی.
نئے تعلیمی سال کے آغاز کی ایک خصوصی تقریب صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی اور وزیر تعلیم محمد بطحایی کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہوئی .اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے گھنٹی بجائی.
اس تقریب کے موقع پر ایران کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بچوں کو اچھی طرح تربیت دینا ہوگی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوسروں کے نظریے کا احترام کرنا چاہئے.
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ درسگاہیں سوال کرنے کی جگہ ہیں اور ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ درسگاہوں میں صبر و برداشت کو فروغ ملے.
ایران میں تعلیمی سال 1396-97 کے آغاز کے ساتھ ہی لاکھوں طالب علم سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں علم کے حصول میں مشغول ہوگئے.
واضح رہے کہ ایران میں نئے تعلیمی سال کے آغازکے دن کو یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں واقع اسکولوں میں مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں.