Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • کردستان ریفرنڈم سے علاقائی استحکام کو خطرہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کردستان ریفرنڈم سے علاقائی استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیو یارک میں امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب خطے میں تمام کوششیں داعش کے خاتمے پر مرکوز ہیں عراقی کردستان میں منعقدہ ریفرنڈم سے علاقائی استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات سے نئی صورتحال پیدا ہوگی۔

انہوں نے ایران کی جانب سے میزائل تجربے کرنے کے امریکی صد ٹرمپ کے دعوےکےردعمل میں کہا کہ بعض لوگ حقائق سے چشم پوشی کرتے ہیں تا کہ اپنے پسنیدہ حقائق کو سامنے لائیں۔

محمد جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنا بیان جاری کرنے سے پہلے حقائق کا صحیح انداز میں جائز لیں۔

سفری پابندیوں کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی وجہ کے بغیر ان افراد اور قوموں سے دشمنی کو فروغ دے رہا ہے جنہوں نے کسی پر ظلم تک نہیں کیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات کو غیرحقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر صرف ایران نہیں بلکہ یورپی ممالک بھی دوبارہ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں۔

ٹیگس