Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • بحران میں کمی اور دہشت گرد گروہ کمزور ہوئے ہیں، صدر حسن روحانی

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یورپ کے ساتھ تعلقات کے فروغ، جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 تہران میں آئرش سینیٹ کے چیئرمین ڈینس او ڈونوان سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ یورپ کے ساتھ تعلقات کا فروغ، جامع ایٹمی معاہدے کا تحفظ اور دہشت گردی کی خلاف جنگ ایران کی خارجہ پالیسی کے اہم اصول ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے اپنی آٹھ رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں میں پوری تندھی کے ساتھ عمل کررہا ہے۔
 صدر حسن روحانی نے ایک بارپھراس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران، جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں ہرگز پہل نہیں کرے گا۔
 خطے کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق، شام اور لبنان میں دہشت گردوں کے پیدا کردہ بحران میں کمی واقع ہوئی ہے اور دہشت گرد گروہ کمزور ہوگئے ہیں۔
صدر ایران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر جد وجہد کرنا ہوگی کیونکہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
انہون نے کہا کہ ایران، آئرلینڈ سمیت دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فرورغ کا خواہاں ہے۔
آئرش سینیٹ کے چیئرمین ڈینس ڈونوان نے ڈبلن اور تہران کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اور خاص طور پر سیاحت اور ثقافت کے میدان میں تعلقات کے فروغ پر زو دیا۔

ٹیگس