ترک صدر کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کی شام تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاوہ ترک وفد کے بعض ارکان بھی موجود تھے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ بدھ کی صبح تہران پہنچے تھے۔
تفصیلی خبر موصول ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔