ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ممکن نہیں، صالحی
Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایک بار پھر تاکید کس ساتھ کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
جمعرات کو آئی آر آئی بی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے جامع ایٹمی معاہدے کے فنی معاملات پر دوبارہ مذاکرات سے متعلق امریکی حکام کی تجاویز کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں نے بارہا یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے یک طرفہ طور پر نکل جانے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی فیصلہ کرے گا۔