کوانٹم کے شعبے میں پیشرفت روشن مستقبل کی علامت: علی اکبر صالحی
Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ کوانٹم کے شعبے میں پیشرفت روشن مستقبل کی علامت ہے۔
علی اکبر صالحی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پانچ برسوں کے دوران کوانٹم کے شعبے میں حاصل ہونے والی پیشرفت گرانقدر اور قابل ستائش ہے اور اس شعبے میں ملک کے درخشاں مستقبل کی علامات ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں نے اس شعبے کی تھیوری کی بنیاد پر اچھے ثمرات حاصل کئے ہیں۔
کوانٹم ٹیکنالوجی کے سرگرم اداروں کے اعلی عہدیداروں نے ہفتے کے روز ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور اس تحقیقاتی مرکز کے سربراہ جواد کریمی کی موجودگی میں منعقدہ ایک نشست میں کوانٹم ٹیکنالوجی میں اپنی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
اس نشست میں مختلف دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔