Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران، بچوں کے لئے مخصوص نیوکلیئر میڈیسن ہاسپیٹل کا افتتاح

ایران میں بچوں کے لئے مخصوص نیوکلیئر میڈیسن ہاسپیٹل کا افتتاح ہوگیا۔

بچوں کے خصوصی نیوکلیئر میڈیسن ہاسپیٹل کا افتتاح سنیچر کی شام ایک تقریب سے کیا گیا جس ميں بچوں کے اسپتال کے ڈاکٹروں، محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے تقریب سے خطاب میں بچوں کے خصوصی نیوکلیئر میڈیسن اسپتال کے افتتاح کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے پر امن استفادے کی راہ میں اہم پیشرفت قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس اسپتال کے افتتاح سے ان بچوں کی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی جنہیں نیوکلیئر میڈیسن کی ضرورت ہے ۔

ڈاکٹر صالحی کا کہنا تھا کہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے نیوکلیئر میڈیسن پر اپنی توجہ زیادہ مرکوز کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نیوکلیئر میڈیسن کے تعلق سے محکمہ ایٹمی توانائي کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ٹیگس