جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نا ممکن
ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر از سرنو مذاکرات کی گنجائش نہیں اور بہترین راستہ اس معاہدے پر قائم رہنا ہے۔
علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ بعض فریق چاہتے ہیں کہ جوہری معاہدے کے کچھ تکنیکی پہلووں پر از سر نو مذاکرات کئے جائیں مگر اس موضوع پر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران کے علاوہ روس، یورپی یونین اور چین نے بھی اس مؤقف کی حمایت کی ہے کہ جوہری معاہدے پر نئے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر قائم رہنا بہترین راستہ ہے کیونکہ اس معاہدے سے نہ صرف علاقائی اور عالمی اختلافات کو حل کرنے میں مدد ملی بلکہ اس سے تخفیف اسلحہ نظام بھی مضبوط ہوگا۔