Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • تہران میں 17 ویں عالمی صنعتی نمائش کا آغاز

سترھویں عالمی صنعتی نمائش جمعے سے تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہوگئی ہے۔

 ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد شریعتمداری نے عالمی صنعتی نمائش کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس نمائش میں چھوٹی بڑی صنعتوں میں استعمال ہونے والے آلات، انڈسٹریل آٹومیشن سسٹم، اور انجینیئرنگ اور ٹیکنیکل خدمات فراہم کرنے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔سترھویں عالمی صنعتی نمائش میں، سوئیڈن، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا، فرانس، چین، جاپان، برطانیہ، ترکی اور ہندوستان سمیت متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کی کمپنیوں نے اپنے اپنے پویلین قائم کیے ہیں۔اس موقع پر ایران، یورپی اور ایشیائی ملکوں کے تجارتی، صنعتی اور اقتصادی وفود کے درمیان مذاکرات اور معاہدوں کی بھی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔سترھویں عالمی صنعتی نمائش نو اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس