Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے غم میں فضا سوگوار

ایک روایت کے مطابق پچیس محرم الحرام فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ہے۔

فرزند رسول امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت امام سید الساجدین کے فضائل و مناقب بیان اور دین اسلام کی حفاظت میں ان کے عظیم الشان کارناموں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
امام زین العابدین کی شب شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں دسیوں ہزار کی تعداد میں زائرین اور سوگوار موجود ہیں جو بیمار کربلا کی مصیبتوں پر اشک ماتم بہا رہے ہیں۔
قم المقدسہ میں بھی سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد امام سجاد علیہ السلام کی شب شہادت پر نوحہ و ماتم کرکے بی بی فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کرکے انہیں پرسہ دے رہی ہے۔
کربلائے معلی نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں بھی غم کی اس تاریخ کی مناسبت سے بڑی بڑی مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بیمار کربلا کا یوم شہادت بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، سن اڑتیس ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ نے ایسے دور میں زندگی بسر کی جو آل رسولۖ پر بہت ہی سخت زمانہ تھا۔

ٹیگس