Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شامی حکومت اور قوم کے ساتھ ہے، جنرل باقری

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دمشق میں شام کی فوج کے سربراہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقے کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دمشق میں شام کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل علی ایوب سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عائد کردہ پابندیوں کے باوجود ایران کی حکومت اور قوم، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔
انھوں نے اپنے دورہ شام کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مہم میں شام کی حکومت اور قوم کے لئے ایران کی حکومت اور قوم کی جانب سے اعلان حمایت قرار دیا اور اعلان کیا کہ صیہونی حکومت جب چاہتی ہے شام کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی ہے اور اس کی اس قسم کی یہ جارحیت ناقابل برداشت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، علاقے کے تمام ملکوں کی ارضی سالمیت کے احترام کو ایک اصول سمجھتی ہے۔
اس موقع پر شام کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل علی ایّوب نے بھی ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹیٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ مختلف شعبوں خاص طور سے دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران اور شام مشترکہ نظریات کے حامل ہیں اور دونوں ہی ممالک نے شام سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے تک دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس