Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ ایرانی عوام کو مایوس کرنے کے درپے

صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف جسٹس کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں مغربی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کے باہمی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکیوں کی اصلی سازش ملک کے اقتصادی مستقبل اور ترقی کے سلسلے میں ہمارے عوام کو شک میں مبتلا کرنا ہے.

اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کے باہمی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا مقصد ہماری قوم کو مایوس کرنا ہے مگرایرانی قوم نے انھیں دو ٹوک جواب دے دیا.

صدر روحانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں علاقے میں بدامنی اور ممالک کے درمیان تنازعات پیدا کرنا چاہتی ہیں تاہم علاقائی مسائل غیر ملکیوں کی مداخلت کے بغیر اور خطے کے ممالک کے ذریعہ حل ہوسکتے ہیں.

انہوں نے مغربی طاقتوں کی جانب سے خطے کی جغرافیائی تبدیلی کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس قسم کے عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور علاقائی ممالک مستقبل قریب میں دہشتگردانہ سازشوں کو ناکام بنا دیں گے.

یاد رہے کہ کل پیر کے روز تہران میں صدر روحانی،ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی اورعدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کے مابین ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔

 

ٹیگس