ایران اورسری لنکا کے مابین معاہدہ
Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
سری لنکا اور ایران نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے
سری لنکا کی وزیرانصاف تالاتا اتوکورال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا میں تعینات ایرانی سفیرمحمد زائری امیران کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے.
سری لنکا کی وزیر نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت مجرموں، کی اپنے ملک میں واپسی کے بعد وہ اپنی سزا کی مدت پوری کریں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے وزیر انصاف سیدعلیرضا آوایی اور تہران میں تعینات سری لنکا کے سفیر کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔