ایران، افغانستان تعلیمی امور کے فروغ میں پرعزم
Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
ایران اور افغانستان نے اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر برائے سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی مجتبی نیا صیاری شریعتی نے افغانستان کے نائب صدر سرور دانش سے ملاقات میں اعلی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور افغان حکومت نے ہمشیہ تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کئے ہیں اور دونوں ممالک اس حوالے سے تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا، افغان عہدیدار سرور دانش نے ایران میں افغان مہاجرین کے لئے اعلی تعلیم کی سہولیات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا۔