دفاعی روابط کے فروغ پر ایران و پاکستان کی تاکید
Nov ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور پاکستانی فوج کے آرمی چیف نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں دفاعی روابط کے فروغ پر تاکید کی۔
پاکستانی فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں آج صبح ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سے تہران میں ملاقات کی جس میں دو جانبہ اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات میں انہوں نے دفاعی اور سکیورٹی روابط خاص طور سے صنعتی اور تحقیقاتی شعبوں کےفروغ، مشترکہ مسائل خاص طور سے دونوں ملکوں کی سرحدوں پر دہشت گرد وں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے پر تاکید کی ۔
واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے آج دارالحکومت تہران میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا باضابطہ استقبال کیا۔