Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • سپاہ کے خلاف پابندی علاقے میں امریکہ کی شکست کی ترجمان ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ترقی و پیشرفت کا عمل بدستور جاری رہے گا اور سپاہ کے خلاف امریکی پابندیاں علاقے میں امریکہ کی شکست کو ظاہر کرتی ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی تمام تر کوششوں کا مقصد ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا ہے، کہا کہ امریکی صدر نے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم سے ایرانی قوم کو دہشت گرد قرار دے کر اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا کہ وہ ایرانی قوم سے کس قدر عداوت و دشمنی رکھتے ہیں۔ سپاہ پاسدارن کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اسلامی ملکوں کی تقسیم کے لئے داعش دہشت گرد گروہ پر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی تاکہ صیہونی حکومت کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے مگر علاقے کی قوموں کی ہوشیاری نے امریکی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے تیرہ اکتوبر کو ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ انھوں نے عراق و شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کرنے پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

 

ٹیگس