Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران، بحرین کے دعوے من گھڑت ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین کے دعووں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فرانس کے صدر کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی آج صبح بحرینی تیل پائپ لائن میں دھماکے کا الزام ایران پرعائد کئے جانے پر مبنی بحرینی حکام کے من گھڑت بیان پرسخت رد عمل دکھاتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفه نے کل الزام عائد کیاتھا کہ تیل پائپ لائن دھماکے میں ایران ملوث ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحرین کیلئے اب یہ ایک عام سی بات ہو گئی ہے کہ وہ ہرواقعہ کا الزام ایران پر عائد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ تیل پائپ لائن  میں جمعہ کے روز دھماکہ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کے روز فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے خلیج فارس کے بعض ممالک کے دورے پران کے ایران مخالف بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیت پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے اور فرانس کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہئیے۔

بہرام قاسمی نے فرانس کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ یمن میں جنگ اور خون ریزی کوفوری طور پر روک کرامن واستحکام قائم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس کے صدر میکرون اور فرانس کے دوسرے اعلی حکام جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف ایسے الزامات مشرق وسطی میں حالیہ دہائیوں کے حقائق سے متعلق نہیں ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم نے بارہا کہا کہ جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات نہیں ہوں گے اور فرانس کے حکام جانتے ہیں کہ ہماری دفاعی صلاحیت پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں انسانی بحران کی وجوہات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ اور سعودی عرب کی جانب سے اس ملک پر مسلسل حملے، خواتین اور بچوں کے قتل عام  کونظر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔

ٹیگس