Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے، صدر مملکت کی تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مغربی ایران میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت زلزلہ متاثرین کو تمام تر امداد اور سہولتیں فراہم کرے گی۔

 ایوان صدارت سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے قریب کے صوبے اور شہروں کے اعلی عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور متاثرین کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں۔
 ڈاکٹر حسن روحانی نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی دعا بھی کی۔
 صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے حکم کے مطابق وزیر داخلہ اور وزیر صحت کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی ٹیم متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی کاموں کو تیز کرنے کی غرض سے کرمانشاہ پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس