Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پرتاکید

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے بحرانی حالات میں انسانی اسمگلنگ کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے بر وقت اور انسانی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ میں سخت حالات میں انسانی اسمگلنگ کے عنوان سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرانسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے عالمی برادری کے تعاون پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال دسیوں ہزارافراد کی غیر قانونی طریقے سے سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت مال ودولت کی منصفانہ تقسیم اور انصاف کے حصول سے ہی انسانی اسمگلنگ سے نمٹا جاسکتا ہے۔

ٹیگس