پاکستانی وزیر صحت تہران پہنچ گئیں
Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کی وزیر صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ، چودہ رکنی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئی ہیں۔
سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں آنے والا پاکستانی وفد ایران میں ایک ہفتے قیام کرے گا۔ پاکستانی وفد ایران کے وزیر صحت سے ملاقات کے علاوہ تہران، شیراز اور اصفہان کے طبی مراکز اور سرکاری اسپتالوں کا بھی دورہ کرے گا۔عالمی امور میں ایران کی وزارت صحت کے سیکریٹری محسن اسدی لاری نے بتایا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان صحت کے شعبے میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی راہوں کا جائزہ لینا، پاکستانی وفد کے دورہ ایران کا اہم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان صحت و سلامتی سے متعلق عالمی اداروں خاص طور سے عالمی ادارہ صحت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں اور اس معاملے پر بھی پاکستانی اور ایرانی عہدیداروں میں بات چیت کی جائے گی۔