جنگ افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں
Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والے ہارٹ آف ایشیا اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جنگ، افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ سالوں میں مختلف شعبوں میں پیشرفت دیکھنے میں آئی لیکن ساتھ ساتھ اس ملک کو دہشت گرد تنظیم داعش اور بیرونی خطرات نے گھیرلیا ہے .
افغانستان سمیت خطے میں داعش کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے خطے کے ممالک کومل کر تعاون کرنا چاہیئے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تہران، کابل میں امن و امان کی بحالی کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.
یہ اجلاس افغانستان میں امن و امن کی بحالی کے لئے منعقد ہوا۔