اسرائیل کی غاصب حکومت بیت المقدس میں دفن ہوکے رہ جائے گی
Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت بیت المقدس میں دفن ہوکے رہ جائے گی۔
سپاہ پاسداران کے افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل مسجد الاقصی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل کی جعلی حکومت بیت المقدس میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔
انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد الاقصی کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی نئی سازش کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ بیت المقدس کے خلاف امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت پر اکتفا نہ کرے بلکہ اسے ناکام بنانے کے لیے عملی اقدام انجام دینے کی ضرورت ہے۔