دہشت گرد گروہوں کا پیچھا کرتے رہیں گے، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ دہشت گردوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔
ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ جو ممالک علاقے میں امن و استحکام نہیں دیکھنا چاہتے وہ نئے نئے فتنوں اور سازشوں میں لگے رہتے ہیں اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران داعش کے عناصر کے افغانستان اور پاکستان میں منتقل ہونے کے بارے میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ، طالبان اورداعش کی نقل و حرکت پر ایران پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ داعش گروہ عراق اور شام میں شکست کھانے کے بعد اب نئے علاقوں میں لوگوں کو اپنی صف میں شامل کرنے اور اپنی کارروائیوں کا دائرہ دوسری جانب پھیلانے میں لگا ہے اسی لئے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقے میں ایران، شام ، ترکی اور روس کا وسیع تعاون انجام پارہا ہے۔