Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۰:۱۷ Asia/Tehran
  • تہران میں ریکٹر اسکیل پر 5.2  زلزلہ کے جھٹکے

زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

 ایران کے وقت کے مطابق  بدھ کی رات 23:29  پر تهران، قزوین، قم اور اراک میں ریکٹر اسکیل پر 5.2  زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کرکھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب گئے۔  دارالحکومت تہران میں عوام کی سہولت کے لئے اسپورٹس کمپلکس کھول دیے گئے کہ لوگ وہاں جاکر پناہ لے سکیں -

 ایران کے جیولوجیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ کا مرکز صوبہ تہران اور البرز کے درمیان تھا۔

زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم  جبکہ امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گيا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

ٹیگس