Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں آلودگی کا مقابلہ کرنے کی ایران کی قرارداد منظور

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی سےمقابلہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایران موثر تجربہ رکھتا ہے اور اسی مقصد سے ہم نے اسے اپنے لائحہ عمل میں شامل کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قرارداد کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ سے زائد دیگر ممالک کے ساتھ اہم مشاورت کی گئی تھی جس میں عوامی صحت کے لئے آلودگی کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ اس قرارداد میں اقوام متحدہ بالخصوص عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے شکار ممالک کی مدد کی جائے تا کہ اس مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

غلام علی خوشرو کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تہران میں عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا اور یہ کانفرنس دنیا میں آلودگی کے خاتمے کے لئے ایک اہم قدم تھا۔

ٹیگس