Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • خطے میں امریکی مہم جوئی کو روکنے کی ضرورت

ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سائبر شعبے میں دہشت گردی روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ آج کے دورمیں دہشتگردی کی بنیاد بہت مختلف ہے، رکن ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس طریقہ کار بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کنے کہا کہ خطے میں امریکا کی نئی مہم جوئی اور سائبر شعبے میں بھی دہشتگردی روکنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔

ایران کے jسپیکر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہم تین دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف لڑرہے ہیں، بنیادی اصولوں پراسلام میں تمام گروہ متفق ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کی پہلی کانفرنس ہوئی جس میں افغانستان، ترکی ، ایران، روس اور چین کے اسپیکر نے شرکت کی،تقریب میں پاکستان کےصدر ممنون حسین، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔

ٹیگس