Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • ایک نئے فتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں دشمن! ۔ کارٹون

ان دنوں امریکہ،آل سعود اور آل یہود مل کر ایران میں ایک نئے فتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ان دنوں امریکہ،آل سعود اور آل یہود مل کر ایران میں ایک نئے فتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔فرزند رسول حضرت امام سجاد علیہ السلام کا ایک خوبصورت قول ہے کہ شکر اس خدا کا کہ جس نے دشمنان اسلام و اہلبیت کو احمق قرار دیا۔ گزشتہ چند برسوں سے عالم کفر و نفاق و عناد میں سرگرم یہ سامراجی ٹرائیکا اپنی چالیں چلتا ہے،مگر گزرتا ہوا وقت یہ ثابت کردیتا ہے کہ انقلاب اسلامی اور مزاحمتی محاذ نہ صرف یہ کہ کمزور نہیں پڑا،بلکہ اسکی رگوں میں تازہ لہو دوڑ گیا ہے۔گزشتہ چند روز سے ایک بار پھر یہ احمق اور مکار شیاطین ایران میں اقتصادی مشکلات سے نالاں چند ایک افراد کے ناراضگی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے انقلاب اور نظام اسلامی کے خلاف ایک بغاوت میں تبدیل کرنے کی سعی لاحاصل کر رہے ہیں!

ٹیگس