Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی سازش کے خلاف مشہد کےعوام کی ریلیاں

مشہد کےعوام نے آج صبح امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کی حمایت سے شرپسند عناصر اور بلوائیوں کے حالیہ پر تشدد اقدامات کی مذمت کی۔

مشہد کے عوام نے آج صبح شہداء اسکوائر سے حرم مطہر حضرت امام رضا (ع) تک ریلی نکالی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین،امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اسلامی انقلاب کی حمایت اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی۔

کل بھی ایرانی عوام  نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر لوگوں اور نجی املاک کو تباہ اور پبلیک مقامات کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں اور موقع پرست عناصر کی نئی سازش سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جبکہ کل جمعہ کے روز دارالحکومت تہران سمیت ایران کے کئی شہروں میں حالیہ شرپسندانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز سے کچھ افراد نے ایران کے بعض شہروں میں اجتماعات کر کے مالی اداروں میں اپنے سرمایوں کی صورت حال واضح نہ ہونے، مہنگائی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی گہری نگرانی نہ ہونے کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا اسی دوران مظاہروں میں شامل ہوجانے والے مٹھی شرپسند عناصر کے لئے بعض بیرونی ممالک اور خاص طور سے منافقین کے دہشت گرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی حمایت کی بنا پر کچھ اجتماعات تشدد کی شکل بھی اختیار کر گئے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں ہنگامے بھی پھوٹ پڑے -

اس صورتحال کے پیش نطر ایران کی غیور قوم نے کل بدھ کے روز ایران کے مختلف شہروں منجملہ صوبے ایلام کے شہر دہلران، مغربی ایران کے شہر اہواز اور ایذہ اور اسی طرح ہمدان و کرمانشاہ نیز البرز و اصفہان صوبوں میں وسیع پیمانے مظاہروں میں شرکت کر کے دشمنوں کی نئی سازش اور ان کی جانب سے فتنہ کھڑا کئے جانے کی شدید مذمت کی اوراسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔

ٹیگس