Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  •  اسلامی نظام کے ساتھ وابستگی اور رہبرانقلاب کے ساتھ اپنی دا‏ئمی بیعت کا ایک بار پھر اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں فتنہ و فساد اور بدامنی پھیلانے کے خلاف عظیم الشان عوامی مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

شمال مشرق ایران کے شہرمشہد مقدس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے کیے اور امریکہ، اسرائیل اورآل سعود کی حمایت سے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے بلوؤں اور فسادات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین نے مشہد مقدس کے شہدا اسکوائر سے بارگاہ حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی جانب مارچ کیا اور عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے اور اسلامی نظام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
ایسے مظاہرے مشہد مقدس کے نواحی شہر نیشاپور میں بھی کیے گئے جن میں شریک لوگوں نے حالیہ بدامنی کے واقعات کی مذمت کی اور ایران کے اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وابستگی اور رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی دا‏ئمی بیعت کا ایک بار پھر اعلان کیا۔
شمالی مغربی ایران کے شہر اردبیل میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شہر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے ملک کے اسلامی نظام کی حمایت اعادہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے انقلاب اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کے حامی ہیں اور قومی اتحاد و یکجہتی کی جڑیں مضبوط اور پائیدار ہیں۔
مظاہرے میں شریک مرد و خواتین اور پیر و جوان اپنے ہاتھوں میں بینر، پلے کار اور اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بڑے پرجوش انداز میں نعرے لگا رہے تھے کہ ایرانی عوام بابصیرت ہیں، ہم ذلت قبول نہیں کریں گے، رہبر انقلاب پر جان بھی قربان ہے۔
شہر کہگیلویہ میں بھی مرکزی اسکوائر سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں اور ایران کے دشمنوں کے منھ پر زور دار طمانچہ رسید کیا۔
جنوب مشرقی ایران کے شہر بیرجند سمیت کئی اور شہروں میں بھی جمعرات کے روز مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور لوگوں نے ملک کے ہونے والے حالیہ فسادات کی مذمت کرتے ہوئے، انقلاب اسلامی کی امنگوں اور ولایت قفیہ کی پیروی کا اعادہ کیا۔

ٹیگس